۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ محمد صنقور

حوزہ / بحرین کے دارالحکومت منامہ کے امام جمعہ نے کہا: مقاومتی محاذ کے مجاہدین کا تعلق ملت فلسطین سے ہے اور غاصب صہیونیوں سے اپنی سرزمین کے لئے جنگ کرنا ان کا جائز حق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر منامہ کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد صنقور نے "الدراز ٹاؤن" میں واقعہ مسجد امام صادق (ع) میں خطاب کرتے ہوئے کہا: بعض افراد کی یہ فکر کہ ہم ملت فلسطین کی حمایت کرتے ہیں لیکن مقاومتی محاذ کی حمایت نہیں کرتے، انتہائی غلط ہے چونکہ مقاومتی محاذ کے مجاہدین ملتِ فلسطین سے باہر نہیں ہیں۔ وہ ملت فلسطین کی نمائندگی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: فلسطینی مجاہدین کی حمایت ہو چاہے ان حقوق ضائع ہوں، مجرموں کی نابودی کے متعلق خداوند کریم کا وعدہ شرمندہ تعبیر ہو کر رہے گا اور آخر کار فتح و کامرانی فلسطینی مجاہدین کو ہی نصیب ہوگی۔

شہر منامہ کے امام جمعہ نے مزید کہا: اسرائیل مقاومتی محاذ سے جنگ نہیں کر رہا ہے بلکہ وہ بچوں سے جنگ کر رہا ہے وہ مساجد، ہسپتالوں، سکولوں اور لوگوں کے گھروں پر بمباری کر کے انہیں نابود کر رہا ہے اور سرعام بے گناہ اور نہتے لوگوں کا مسلسل قتل عام کر رہا ہے۔

حجت الاسلام صنقور نے آخر میں امت اسلامی اور قوم کے ہر باضمیر انسان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور اپنی حاکمیت کے حق کے دفاع کے لیے غاصب صہیونیوں سے برسر پیکار مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .